مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کی زمینی فوج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ انصارالرسول کمانڈو بریگیڈ کے اہلکاروں نے مغربی سرحدوں پر دہشت گرد تنظیم پژاک کے خلاف کارروائی کی۔
بیان کے مطابق، پژاک سے وابستہ گروہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین میں داخل ہو کر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنا چاہتا تھا۔ اس گروہ کی نقل و حرکت پر انٹیلی جنس نگرانی کی جا رہی تھی، جس کے بعد انصارالرسول بریگیڈ کے اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں اسے تباہ کر دیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کے دوران گروہ سے کچھ اسلحہ، فوجی سازوسامان اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرکے ضبط کر لیا گیا۔
آپ کا تبصرہ